بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر دھرمیندر
پردھان نے کانگریس کی سینئر لیڈرمحترمہ شیلا دکشت کے اس بیان کی آج حمایت
کی کہ ان کی پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی ابھی تک بالغ نہیں ہوئے ہیں ۔مسٹرپردھان نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا، "شیلا
جی کو یہ بات بہت دیر سے ہی
صحیح، پر سمجھ میں تو آئی." ان سے محترمہ دکشت کے میڈیا کو دیئے ایک
انٹرویو کے بارے میں رائے پوچھی گئی تھی جس میں محترمہ دکشت نے کہا تھا،
"براہ مہربانی ذہن میں رکھیں، راہل اب بھی بالغ نہیں ہوئے ہیں۔ان کی عمر انہیں بالغ نہیں ہونے دے رہی ہے۔